مظفر پور،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) شراب کاروباریوں سے ساز باز اور تھانے کو بھی فروخت کرنے کا الزام جس ایس ایس پی وویک کمار پر لگا تھا، اس کی کالی کمائی کا پتہ لگانے خصوصی ویجلنس کی ٹیم نے ان کے مظفر پور رہائش گاہ پر آج دوپہر بعد اچانک دھاوا بولا اور ابھی تک چھاپہ ماری جاری ہے۔رہائش سے کافی تعداد میں پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں، ان نوٹوں کی گنتی کی جا رہی۔ٹیم نے پہنچتے ہی فوری طورپرایس ایس پی وویک کمار کی رہائش سے تمام گارڈز کو باہر نکال دیا۔گھر میں موجود تمام لوگوں کے موبائل کو بند کرا دیا ہے۔ رہائش کے اندر کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔اسپیشل ویجلنس کے آئی جی رتن سنجے کی قیادت میں ایس ایس پی ہاؤسنگ میں چل رہی چھاپہ ماری۔دو گاڑیوں میں افسر اور ایک بڑی گاڑی میں نوجوان پہنچے ہیں۔ان کے ساتھ ہی دو ایس پی سطح کے افسر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی پر شراب مافیاؤں سے ملی بھگت کے الزام پر یہ کارروائی چل رہی۔ایس ایس پی وویک کمار پر مسلسل تھانہ فروخت کرنے کا بھی الزام لگتا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق ایس ایس پی ہاؤسنگ میں چھاپہ ماری کی ٹیم کے لئے کچھ اہلکار کھانا لے کر جاتے نظر آئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا رہا کہ چھاپہ ماری دیر تک چل سکتی ہے۔چھاپہ ماری کے لئے ٹیم پٹنہ سے گئی ہے۔اسپیشل ویجلنس کی ٹیم میں شامل حکام نے بتایا ایس ایس پی وویک کمار کی رہائش سے کئی اہم دستاویزات ملے ہیں۔انشورنس کے کاغذات، نقدی سمیت کئی کاغذات۔مگر سب سے بڑی چونکانے والی بات یہ کہ بری تعداد میں پرانے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں اسکی سرکاری تصدیق کی گئی ہے۔ایس ایس پی ضمیر کمار پر پروینشن اینڈ کرپشن کا کیس درج کیا گیا ہے۔اس بنیاد پر مانا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ابھی ایک سے دو گھنٹے تک چھاپہ ماری چل سکتی ہے۔ایس ایس پی ہاؤسنگ کو بی ایم پی کے جوانوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔